ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی نے 48 این او سیز کی منظوری دی

phalia road

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔

منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 31 مئی 2025) اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ، چیف آفیسر ضلع کونسل طارق ضیاء، تینوں تحصیلوں کے سی او ایم سیز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز کے کل 50 کیسز پیش کئے گئے۔

ضلع کونسل کے 22، میونسپل کمیٹی منڈی بہاءالدین کے 14، میونسپل کمیٹی پھالیہ کے 10 اور میونسپل کمیٹی ملکوال کے 4کیسز کمیٹی میں پیش کئے گئے۔ کمیٹی نے پٹرول پمپس،کمرشل پلازوں،کمرشل ہالز، ہسپتال اور دکانات کی درخواستوں کی فرداً فرداً جانچ پڑتال کرتے ہوئے 48 این او سیز کی منظوری دی۔

کیسز کی منظوری سے گورنمنٹ کو 6 کروڑ، 66 لاکھ 6 ہزار 323 روپے کا ریونیو حاصل ہوگا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وقار اکبر چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیے زیر التواء کیسز کے تمام تر مراحل کو میرٹ کی بنیاد پر نمٹایا جا رہا ہے۔

اجلاس میں افسران کو ہدایت کی گئی کہ زیر التوا کیسز کو جلد ازجلد نمٹایا جائے جبکہ بغیر نقشہ پاس یا گورنمنٹ فیس ادا نہ کرنے والی کمرشل عمارتوں پر تعمیراتی کام فوری رکوایا جائے۔

Exit mobile version