ضلعی افسران کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے صدور سے ملاقات

election

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن منڈی بہاوالدین ،پھالیہ اور ملکوال بار ایسوسی ایشنزکے نو منتخب صدور،جنرل سیکرٹریز سمیت دیگر عہدیداران نے تعارفی ملاقات کی۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 20 جنوری 2024) ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے نو منتخب عہدیداران کو الیکشنز میں کامیابی پر مبارکباد دی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ بار اور وکلاءکی ترقی اور ویلفیئر کیلئے ضلعی انتظامیہ پہلے کی طرح اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے وکلاءکے مسائل کے حل کیلئے تمام امور کی انجام دہی میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر وکلاءنمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version