وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ جیل کی ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈسٹرکٹ جیل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ جیل جہانگیر ڈوگر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد یوسف سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 21مئی 2024) اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جیل ہسپتال میں ادویات کی فراہمی، لیبارٹری میں ٹیسٹنگ کی سہولت، ایکسرے مشین کو فعال کرنے اور قیدیوں کی سکریننگ سمیت دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔
جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے 74 سالہ قیدی کو امتحان دینے کی اجازت مل گئی
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ جیل کی ہیلتھ کونسل کے اجلاس کا بنیادی مقصد جیل ہسپتال میں قیدیوں کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر مسائل کو حل کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام قیدیوں کا طبی معائنہ کرانے کی بھی ہدایت کی۔
