سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ضلعی انتظامیہ کی این جی اوز کے سربرہان سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ضلع منڈی بہاءالدین کی این جی اوز کے سربراہان اور نمائندگان سے ڈی سی آفس میں ملاقات کی۔

منڈی بہاءالدین 03 ستمبر 2025: ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات میں عوامی خدمت اور بروقت ریلیف اقدامات حکومت اور سماجی تنظیموں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ فلاحی تنظیموں اور این جی اوز کا کردار بھی نہایت اہم ہے جو ہمیشہ مشکل میں عوام الناس کی مدد کے لیے آگے بڑھتی ہیں۔

دریائے چناب میں پانی کی خطرناک صورتحال، پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ

انہوں نے این جی او سے اپیل کی کہ وہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے عمل میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور متاثرہ خاندانوں تک خوراک ادویات اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں ہر ممکن ہاتھ بٹائیں۔

Exit mobile version