سرکاری ملازمین کے اہل خانہ میں 67 لاکھ 68 ہزار روپے تقسیم

Shahid Imran Marth Deputy Commissioner Mandi Bahauddin

وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ضلعی بہبود فنڈ بورڈ کے تحت پنجاب حکومت کے حاضر سروس، ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی مالی امداد کیلئے67 لاکھ68ہزار روپے تقسیم کر دئیے۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 22 نومبر 2023) اس حوالے سے ایک تقریب ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ضلعی حکومت کے کل206ملازمین کو مختلف مدات جن میں شادی گرانٹ، کفن دفن اور سکالر شپ کے چیکس تقسیم کئے ،جن کی کل مالیت 67لاکھ68ہزار روپے ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین حکومت کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی اور ان کے اہل و عیال کی بر وقت امداد ایک فرض ہے، جس کی ادائیگی فوری ہونی چاہیئے۔ تقریب کے اختتام پر بہبود فنڈ کی بر وقت ادائیگی پر ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version