کیا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وفات ہوگئی؟ پاکستان کے قونصل جنرل کی وضاحت

dr aafia siddiqui latest news

امریکی شہر ہیوسٹن میں پاکستان کے قونصل جنرل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں ملاقات کے بعد ان کی خیریت سے آگاہ کردیا،جمعے کوڈاکٹر عافیہ صدیقی کے انتقال کرجانے کی افواہیں گردش کرنے کے بعد پاکستان کی وزارت خارجہ نے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے رابطہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرعافیہ صدیقی امریکی جیل میں قیدی کے حملے میں زخمی

ذرائع کے مطابق حکومتی ہدایت کے بعد پاکستانی قونصل جنرل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی،امریکی فوجی پر قاتلانہ حملے کے جرم میں 86 سال کی سزا بھگتنے والی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی فیڈرل میڈیکل سینٹر، کارسویل، فورٹ ورتھ، ٹیکساس میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ساڑھے چار سال سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں، عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے آج تک ٹیلیفونک رابطے کا سلسلہ منقطع ہے

Exit mobile version