ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ کمپلیس کی مختلف برانچز کا وزٹ

dc visit

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 19اگست2022)ڈپٹی کمشنر تسنیم علی زیر صدارت انتظامی افسران کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ضلعی محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، سی ای او ایجوکیشن محمد یاسین ورک ، ڈی ایچ او ڈاکٹرافتخاراور ڈی او انڈسٹریز سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی نے کہاکہ ضلع کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ ضلع کے سرکاری اداروں کی کارکردگی جانچنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کے سربراہان اور اہلکاران دفاتر میں اپنی بر وقت حاضری کو یقینی بنائیں تا کہ سرکاری امور کے حل کیلئے دفاتر میں آئے ہوئے سائلین کو انتظار کی زحمت سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کے ہیلتھ سیکٹر ، ایجوکیشن ، ایم سیز سروسز سمیت دیگر اداروں میں پبلک سروس ڈیلیوری سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ ضلعی محکموں کے سربراہان عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی کیلئے میرٹ اور دیانتداری کو اپنا شعار بنائیں۔ دفاتر میں کرپشن سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر افسران کی دفاتر میں حاضری کو چیک کیا جائے گا اور ان کی کارکردگی کو مانیٹر بھی کیا جائے گا ۔ سرکاری امور کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہ کی جائے گی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس کے ہمراہ ڈی سی آفس کی مختلف برانچز جنرل برانچ، بناولنٹ فنڈ، اے سی آفس، ڈومیسائل ، ایس این اے برانچ اور دیگر مختلف برانچزکا دورہ کیا ۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے افسران اور سٹاف کی حاضری اور دیگر متعلقہ امورز کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں حاضری، صفائی ستھرائی اور آنے والے سائلین کی داد رسی کیلئے مذید بہتر اقدامات اٹھائیں ۔

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع منڈی بہاوالدین کو حقیقی معنوں میں ایک ماڈل ضلع بنائیں گے۔حکومت پنجاب کی طرف سے عوام الناس کو دی جانے والی تمام تر سہولیات احسن طریقے سے عوام تک پہنچائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کی بنیادی ذمے داری عوام کے مسائل کا فوری حل اور ان کی مشکلات کا خاتمہ ہے۔ ہمارا اصل شعار ہی عوام الناس کی خدمت ہونا چاہیئے۔ انہوں نے باور کرایا کہ وہ ان اقدامات کے دوبارہ معائنے کیلئے اچانک دفاتر کے دورے جاری رکھیں گے۔

Exit mobile version