ڈپٹی کمشنر نے چھموں ساہنا روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

road

وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کے ویژن کے مطابق بدل رہا ہے. ضلع منڈی بہاوالدین، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے چھموں ساہنا روڈ کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا، ڈپٹی کمشنرنے گجرات سرگودھا روڈ تا ساہنا 12کلومیٹر سڑک کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 13 جنوری 2024 ) اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین سہیل ریاض چھینہ ، سی او ضلع کونسل طارق ضیاءسمیت دیگر افسران اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ڈپٹی کمشنر نے جاری کام کی کوالٹی اور رفتار کا جائزہ لیا ۔

چک رائب تا چک نمبر 9 سڑک کی از سر نو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ اس سڑک کی تعمیر چھموں ، ساہنا اور دیگر آس پاس کے دیہاتوں کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوںنے بتایا کہ یہ سڑک ضلع کونسل کے فنڈ سے تعمیر کی جا رہی ہے،سڑک کا تخمینہ لاگت 80ملین روپے ہے ۔

Exit mobile version