ڈپٹی کمشنر نے منڈی بہاﺅالدین تا سرائے عالمگیر زیر تکمیل روڈ پر جاری کام کا معائنہ کیا

Deputy Commissioner inspected the ongoing work on Mandi Bahauddin

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے منڈی بہاﺅالدین تا سرائے عالمگیر زیر تکمیل روڈ اور رسول یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضٰی، ایکسیئن بلڈنگ قرار شاہ، ہائی وے اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 21 جنوری 2023) ڈپٹی کمشنر نے ان ترقیاتی منصوبوں پر فزیکل اور فنانشل پراگرایس رپورٹس کا معائنہ کیا اور بعض تکنیکی رکاوٹوں کو دور کرنے اور مسائل کے حل پر ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر کو جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ زیر تکمیل منڈی تا سرائے عالمگیر روڈ اور رسول یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی پر کام جاری ہے ۔جس پر ڈپٹی کمشنر نے ایکسیئن بلڈنگ اور ہائی وے افسران کو کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کیلئے مختص فنڈز قوم کی امانت ہیں جن کی ایک ایک پائی دیانتداری سے خرچ کی جانی چاہیے۔ ترقیاتی سکیموں کی رفتار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت سڑکوں اور دیگرز فلاحی منصوبہ جات کی تعمیرو توسیع کیلئے ہر ممکن وسائل اور فنڈز مہیا کر رہی ہے لہذٰا تمام منصوبہ جات کی تکمیل وقت پر مکمل کی جائے ۔ غیر ضروری تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Exit mobile version