ڈپٹی کمشنر نے 22سے26اگست تک جاری رہنے والی پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

polio

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر 22اگست سے 26اگست تک پا نچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آ غا زکیا جا رہا ہے لہذا تمام والدین سے اپیل ہے کہ وہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے پھول جیسے پا نچ سال تک کی عمر کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا نے کیلئے حفا ظتی قطرے ضرور پلائیں۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 20اگست2022 ) انہوں نے کہاکہ حکو مت پنجاب کی مہم کو کامیاب بناناشہریوں اور ہم سب کا قو می فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چلڈرن ہسپتال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے وہاں پر موجود بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈاکٹر افتخار، ڈاکٹر شکیل نذر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز مغل ، فوکل پرسن برائے ای پی آئی/پولیورافعہ ناہید، پی اے ٹو سی او ہیلتھ ارسلان رﺅف کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے انسداد پو لیو مہم کے بارے میںبریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ 22اگست سے 26اگست تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے3لاکھ11 ہزار756 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ 2 دن کیچپ ڈیز بھی ہوں گے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم کےلئے محکمہ صحت کی 70 فکسڈ ٹیمیں، 43 ٹرانزٹ پوائنٹس ٹیمیں، گھر گھر جانے والی1225 ٹیمیں، 70 یوسی ایم اوز جبکہ242 ایریا انچارجز مقرر کئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی نے کہا ہے کہ پولیو سے پاک پاکستان ہم سب کا اصل ہدف ہے، ضلع کے پولیو فری سٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لئے ہر شخص اپنی ذمہ داری پوری کرے، انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا ایس پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔انہوں نے ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی کی خود مانیٹرنگ کریں اور قطرے پلانے والی ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی علاقہ ایسا نہ رہے جہاں پولیو ٹیم نہ پہنچی ہو اور نہ ہی کوئی بچہ پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جانے سے محروم رہے۔

ڈپٹی کمشنر نے چلڈرن ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر دی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں چلڈرن ہسپتال کے احاطہ سے مین گیٹ تک آگاہی واک بھی منعقد کی گئی۔

Exit mobile version