بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے وفد کی چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے منڈی بہاؤ الدین کی تینوں بار ایسوسی ایشنز کو 2 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ کے چیک دیئے۔

چودھری پرویزالٰہی نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے صدر ظہور احمد گوندل کو 1 کروڑ روپے گرانٹ کا چیک دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تحصیل ملکوال بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری دلاور حسین گوندل کو 50 لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک دیا۔ اس موقع پر تحصیل پھالیہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ساجد محمود وڑائچ کی طرف سے ایڈووکیٹ احسان اللہ وڑائچ نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک وصول کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات اور منڈی بہاؤالدین بار ایسوسی ایشنز کے لیے 22 کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کی منظوری

بارایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے عہدیداروں کا گرانٹ ان ایڈ پر وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے اظہار تشکر کیا۔ وکلاء عہدیداروں نے پرویز الٰہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے ہمیشہ وکلاء کے مسائل کے حل کو مقدم جانا ہے۔

اس موقع پر عامر سعید راں،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی،منور اقبال گوندل سابق ممبر بار کونسل،صفدر حیات گوندل سابق صدر بار منڈی بہاؤالدین،عاصم ظہور گوندل ایڈووکیٹ،عادل حسین رانجھا ایڈووکیٹ،میاں محمد طلحہ ایڈووکیٹ اوردیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

Exit mobile version