ڈپٹی کمشنر کا کنگ چوک تا ہیڈفقیریاں سڑک کے دونوں اطراف تجاوزات کا خاتمہ کرنے کا حکم

DC extended the scope of encroachment removal to rural areas

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت انتظامی افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تجاوزات کے خاتمے، شجرکاری مہم، صفائی ستھرائی ، ریونیو ریکوری، ترقیاتی منصوبوں ، اب گاﺅں چمکیں گے پروگرام اور دیگر شہری مسائل کے حل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 28فروری 2024 )ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ کنگ چوک تا ہیڈفقیریاں تک سڑک کے دونوں اطراف تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے ۔ ہر قسم کی تجاوزات ، کوڑے کے ڈھیروں اور بلڈنگ میٹریل کو فوری طور پر ہٹایا جائے

۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی او فاریسٹ کو ہدایت کی کہ ڈی سی آفس ، ڈی پی او آفس اور اس کے اطراف میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے جائیں اور اس سیزن کی شجرکاری مہم کا آغار ڈی ایچ کیو ہسپتال سے کیا جائے ،جس میں افسران ، ڈاکٹرز اور طلباءکی بھر پور شرکت کو یقینی بنایا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ریونیو ریکوری بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے افسران کو جاری ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

Exit mobile version