منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 04 اکتوبر 2021 ) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے گورنمنٹ میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول منڈی بہاﺅالدین کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے سکول میں اساتذہ اور سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے مختلف کلاس رومز میں طلباءکو تعلیم حاصل کرتے ہوئے دیکھا۔ اس موقع پر انہوں نے سکول پرنسپل اور اساتذہ کو صفائی ستھرائی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے پنجاب فوڈ اتھارٹی، لوکل گورنمنٹ، محکمہ بہبود آبادی ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ضلعی دفاتر کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں آئی ہوئی خواتین سائلین سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سے متعلق استفسار کیا۔ انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو آنے والے سائلین کے مسائل فوری طوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ، لوکل گورنمنٹ اور محکمہ بہبود آبادی کے دورے کے دوران افسران اور سٹاف کی حاضری اور دیگر متعلقہ امورز کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے محکمہ بہبود آبادی کے ادویات کے سٹاک، فارمیسی اور دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں حاضری، صفائی ستھرائی اور آنے والے سائلین کی داد رسی کیلئے مذید بہتر اقدامات اٹھائیں ۔ انہوں نے باور کرایا کہ وہ ان اقدامات کے دوبارہ معائنے کیلئے اچانک دورے جارہی رکھیں گے۔