اسلام آ باد: بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈ ویژن نے مختلف وفاقی و صوبائی محکموں اور سروس گروپس سے تعلق رکھنے والے 131 گریڈ 18 کے افسران کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نِیپا) کے زیرِ اہتمام 45ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس (MCMC)کیلئے نامزد کر دیا ہے۔
گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی یہ تر بیتی کورس 17 نومبر 2025 سے 23 جنوری 2026 تک کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کے نِپا مراکز میں منعقد ہو گا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورس کیلئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان، آفس مینجمنٹ گروپ، فارن سروس، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، انفارمیشن گروپ، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ، وزارتِ دفاع، وزارتِ صحت، ریلوے، محکمہ موسمیات، مذہبی امور، انٹیلی جنس بیورو، نیب، سینیٹ سیکریٹریٹ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افسران کو نامزد کیا گیا ہے
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے جن 25 افسران کے نام شامل کیے گئے. ان میں ڈپٹی سیکریٹری (کوارڈی نیشن) ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب نوید احمد، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرم پرویز، کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر، کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان، سی ڈی اے اسلام آباد کے ڈسپوزل پر موجود تابندہ طارق شامل۔
امبر گیلانی اور شکیل احمد، چیف ایگزیکٹیو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر صاحب دین، ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین محمد فیصل سلیم، ڈپٹی کمشنر قلات جمیل احمد، ڈپٹی سیکریٹری آبپاشی پنجاب جویریہ مقبول، ڈپٹی کمشنر پشاور ثناء اللہ خان، سارہ رحمان، انعم زید، طلعت فہد، ڈپٹی کمشنر ہنگو، خیبرپختونخوا حکومت گوہر زمان وزیر، ڈپٹی سیکریٹری داخلہ پنجاب محمد نبیل ریاض، محمد محسن صلاح الدین، ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم آفس محمد انس اقبال، شایان علی جاوا، مس سونیا، اسد اللہ، زاہد خان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد عبداللہ محمود شامل ہیں
پولیس سروس آف پاکستان کے جن 25 افسران نامزد کیے گئے، ان میں ارسلہ سلیم، وسیم ریاض، عیسیٰ خان، فاروق امجد، کامران اصغر، پی سی بی کے ڈسپوزل پر موجود حنا منور، ایس ایس پی (آپریشنز) کوئٹہ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد بلوچ شامل ہیں۔
