منڈی بہاوالدین (سٹی رپورٹر ) تھانہ سٹی کی حدود میں جرائم میں دن بدن اضافہ ڈی پی او منڈی بہاوالدین کی خاموشی سوالیہ نشان شہریوں نے آئی جی پنجاب ، ڈی آئی جی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا
تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں جرائم بڑھنے کے ساتھ ساتھ تھانہ سٹی کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر موٹر سائیکل چوری ہورہے ہیں کوئی ایسا دن نہیں گزرا جس دن کوئی چوری نہ ہوئی ہو کیا سٹی پولیس کی زمہ داری نہیں کے اپنی حدود کی عوام کے شانہ بشانہ انکی حفاظت کو یقںینی بنانا یا جرائم پر قابو پانہ ضلعی پولیس کمانڈرساجد کھوکھر صاحب کے علم میں ہوتے ہوئے بھی خاموش ہیں.
یہ ضلعی کمانڈر پولیس کی خاموشی اور موٹر سائیکل کب تک آخر چوری ہوتے رہیں گے تھانہ سٹی، سول لائن پولیس کے کنٹرول سے باہر پولیس عوام کی حفاظت کیلئے کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے سائل اگر چوری ہو جائے پھر بھی پریشان زلیل ، اگر 15 پر کال کرے تو بھی زلیل تھانہ سٹی کے ایک پڑھے لکھے تعلیم یافتہ ایجوکیشن سے وابستہ ایس ایچ او کا ہونا جوکہ اگر ہمت کریں تو انکے ٹریس کرنے سے کچھ دنو مین ہی سب کچھ برآمد ہوسکتا ہے.
سمجھ سے بالاتر ہے کے تھانہ سٹی پولیس اور تقریباً تمام آفیسر ضلعی ڈی پی او ، ڈی ایس پی سب کے علم میں ہے کے یہ ضلع منڈی بہاؤ الدین لیاری بن چکا ہے چوروں کی آماجگاہ بن چکا ہے سٹی و سول لائن تھانہ کی حدود میں کوئی پولیس کام نہیں کررہی آفیسرز ملازمین صرف تنخواہیں لینے مین مصروف ہے جوکہ ڈیوٹی کرین یا نہ کرے انکو پتہ ہے ہماری تنخواہیں ہمیں مل جانی ہین
