سی ٹی ڈی کی کارروائی،منڈی بہاوالدین سے مبینہ دہشت گرد گرفتار

mandi bahauddin news today

سی ٹی ڈی پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، فورس نے منڈی بہاوالدین سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 21 جنوری 2023) سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق 2 دہشت گردوں کو لاہور مسلم ٹاؤن اور ایک کو داتا دربار کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے، 2 دہشت گردوں کو راولپنڈی اور ایک دہشت گرد کو خوشاب سے گرفتار کیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ایک دہشت گرد کو مرید کے شیخوپورہ اور ایک کو منڈی بہاؤالدین سے پکڑا کیا گیا.

یہ بھی پڑھیں: جوہر ٹاؤن دھماکے میں زیر استعمال گاڑی لاہورلانے والا مبینہ دہشت گرد منڈی بہاوالدین سے گرفتار

دہشت گردوں کو 48 مختلف کومبنگ آپریشنز کے دوران گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں سے پستول اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ کومبنگ آپریشن کے دوران 478 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، حراست میں لیے جانے والے افراد کے خلاف سی ٹی ڈی کے تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے، مبینہ دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version