منڈی بہاؤالدین میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری

گیپکو سرکل منڈی بہاؤالدین میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے دوران اب تک 495 بجلی چوروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ان میں 477 گھریلو، 12 کمرشل، 5 صنعتی صارفین شامل ہیں۔ بجلی چوروں سے 10 لاکھ 26 ہزار 219 یونٹ بجلی وصول کی گئی اور 4 کروڑ 32 لاکھ 19 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ جرمانے کی مد میں 3 کروڑ 57 لاکھ 42 ہزار روپے جمع کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں۔

Exit mobile version