تحصیل سطح پر کنزیومر پروٹیکشن کونسلز کو فعال کیا جا رہا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر

court

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ کی زیر صدارت صارفین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ضلعی صارف تحفظ کونسل کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر( لیگل ) ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل چوہدری محمد فاروق، سی ای او ہیلتھ کرن ارشد، سی او ضلع کونسل محمد فیاض سمیت ممبران ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل نے شرکت کی۔

منڈی بہاءالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 09 ستمبر 2025 ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ( لیگل ) چوہدری محمد فاروق نے اجلاس کو پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2025 کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب صارفین کو فوری اور مو ثر ریلیف فراہم کرنے کے لیے نہ صرف ضلعی بلکہ تحصیل سطح پر بھی کنزیومر پروٹیکشن کونسلز فعال کی جا رہی ہیں جبکہ 300 کنزیومر کورٹ بھی بنا دی گئی ہیں، جس سے صارف کو گھر کی دہلیز پر اپنے حقوق حاصل ہو سکیں گے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر( لیگل ) نے بتایا کہ ماہ جولائی اور اگست میں 35 کیسز رجسٹرڈ کر کے 30 کیسز نبٹا دئیے گئے ہیں اور 84 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ ابتک ٹوٹل 330 کیسز رجسٹرڈ کر کے 304 کیسز نبٹا دئیے گئے ہیں اور 6 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وقار اکبر چیمہ کا کہنا تھا کہ صارف کے حقوق کاتحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔

صارفین کے بے پناہ حقوق ہیں تا ہم صارفین ان سے بے خبر ہیں اور اس کیلئے عام عوام کا بطور صارف اپنے حقوق کے بارے میں جاننا ضروری ہے ۔انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ( لیگل )کو ہدایت کی کہ وہ عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مذید اقدامات کریں اور پینڈنگ کیسز جلد از جلد نمٹائے جائیں۔ انہوں نے ممبران کونسل کے کارڈز بھی جاری کرنے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے تمام ادارے مل کر کام کریں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے تحفط کیلئے خریدی گئی اشیاءکی رسید لازمی حاصل کریںاور زائد المیعاد اشیاءفروخت کرنے والوں اور ناقص خدمات کی فراہمی کرنے والوں کے خلاف ضلعی صارف تحفظ کونسل یا کنزیومر کورٹ سے رجوع کریں تا کہ ان کی مکمل داد رسی کی جا سکے ۔

Exit mobile version