حلقہ بندی برائے تحصیل ومیونسپل کمیٹی منڈی بہاﺅالدین ، پھالیہ اور ملکوال کی عوام الناس کیلئے شائع کر دی گئی

office

منڈی بہاﺅلدین،10فروری 2022( ایم.بی.ڈین نیوز 11 فروری 2022 )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر منڈی بہاﺅالدین نے بتایا ہے کہ حلقہ بندی برائے تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹی منڈی بہاﺅالدین ، پھالیہ اور ملکوال کی عوام الناس کیلئے شائع کر دی گئی ہے اور اس پر 11فروری سے اعتراضات کا عمل شروع ہے جو کہ 25 فروری تک جاری رہے گا ۔

ضلع منڈی بہاءالدین کی یونین کونسلز کی پوری لسٹ دیکھیں

عوام اعتراضات کیلئے اتھارٹی حلقہ بندی /ریجنل الیکشن کمشنر گوجرانوالہ کو کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ لسٹ حاصل کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے آفس میں رابطہ کیا جا سکتا ہے جس کا ایڈریس گلبرگ ٹاﺅن، پھالیہ ٹاﺅن ، نزدیکی ہنڈا ایجنسی ہے ۔

Exit mobile version