عشرہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز کالج میں مقابلہ جات کا انعقاد

govt post graduate college for girls mandi bahauddin

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع منڈی بہاﺅالدین میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے حوالے سے تقریبات جاری ہیں، اس ضمن میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں طالبات کے مابین ضلعی لیول کے قرات، نعت خوانی اور تقاریر ی مقابلہ جات منعقد کروائے گئے ۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 07 اکتوبر 2022) یہ مقابلہ جات ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی زیر صدارت کروائے گئے۔ مقابلوں میں حضور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے ۔ طالبات نے اساتذہ کرام کی رہنمائی میں نبی اکرم ﷺ کی شان اور تعلیمات کو اپنی قرات، نعت رسول مقبول اور تقاریر میں بیان کیا۔

اس موقع پر اساتذہ کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی پوری زندگی قرآن کریم کی عملی تفسیر ہے ، قرات ، نعت اور تقاریر سے نا صرف روحانی سکون ملتا ہے بلکہ دل بھی ایمان کی قوت سے روشن ہو جاتے ہیں۔

حکومت پنجاب کا عشرہ شان رحمت اللعالمین منانے کا مقصد عوام الناس بالخصوص موجودہ اور آنے والی نسلوں کو دین فطرت کی طرف راغب کرنا ہے اور حضور ﷺ کی تعلیمات سے روشناس کرانا ہے۔ طالبات نے اپنی اپنی تقاریر میں سیرت طیبہ کو موضوع بناتے ہوئے واضح کیا کہ نبی اکرم ﷺ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

تقریب کے اختتام پر نتائج کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق نعت خوانی میں پہلی پوزیشن سمر فاطمہ،دوسری پوزیشن صباحت ظفر، تیسری نور فاطمہ اور قرات میں پہلی پوزیشن میمونہ رسول، دوسری امطر رحمان اور تیسری پوزیشن زنیرہ قمر نے حاصل کی جبکہ تقاریری مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن مریم رانی، دوسری سمیرہ بی بی اور تیسری پوزیشن ملیحہ خان نے حاصل کی۔

Exit mobile version