سول ڈیفنس منڈی بہاوالدین نے مختلف پٹرول پمپس، فیکٹریوں، پٹرول ، گیس ایجنسیز کو چیک کیا

petrol

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 18 جولائی2022) سول ڈیفنس آفیسر معظم سلطان نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب لاہور اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق سول ڈیفنس منڈی بہاوالدین نے مالی سال 2021-22 کے دوران مختلف پٹرول پمپس، فیکٹریوں، پٹرول ، گیس ایجنسیز کو چیک کیا .

330غیر قانونی پٹرول پمپ اور پٹرول ، گیس ایجنسیز کو سیل کیا جبکہ 252 چالان عدالت میں پیش کر کے 5 لاکھ 75 ہزار روپے کے جرمانے کروائے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ دوران مالی سال 250 لوگوں کو رضاکار انہ طور پر بھرتی کیا گیا اور 3،868 لوگوں کو ان کے کام کی نوعیت کے پیش نظر ٹریننگ بھی دی گئی۔

جن میں سکول و کالج کے طلباء و طالبات، کمرشل سیکٹر، گورنمنٹ ملازمین، کارخانہ جات کے ورکر اور سول ڈیفنس رضاکاران شامل ہیں۔ سول ڈیفنس آفیسر نے بتایا کہ ڈسپوزل سکواڈ نے شہر کے 1،460 مختلف مقامات کی ٹیکنیکل سرچ سویپنگ کی، دوران سرچ سویپنگ کسی بھی جگہ سے کوئی مشکوک چیز نہ پائی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رینجرز ٹریننگ سنٹر کے تمام تر ٹریننگ بیج کو آئی ای ڈی کورس کروائے گئے اور پاسنگ آئوٹ پریڈ پر ڈیوٹی سر انجام دی گئی۔ سول ڈیفنس آفیسر معظم سلطان نے غیر قانونی پٹرول ایجنسیز اور ایل پی جی کی بھرائی مالکان کو کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ایسے غیر قانونی افعال سے باز رہیں ۔ چیکنگ کے دوران خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے جانے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے اور انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

Exit mobile version