منڈی بہاوالدین سٹی میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں میں اضافہ، منڈی بہاءالدین میں شہری غیر محفوظ، 1 ہی دن میں چوری و ڈکیتی کی 6 مختلف وارداتیں، منڈی بہائوالدین ضلع غیر محفوظ
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 13 ستمبر 2022) منشی محلہ سے شام کے وقت گھر کے باہر سے 125 ہونڈا موٹر سائیکل چوری انتظامیہ وارداتوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے. علاقہ تھانہ سول لائن ست سرا چوک ایک لڑکا ATM سے نکلتے ہی ڈکیتی کی واردات. لڑکے کی ہمت لڑکا بھاگ کر صابری ہوٹل چلا گیا. ڈکیتو نے لڑکے پر 2 فائر کیے اور با آسانی فرار ہو گئے . لڑکا اور پیسے بچ گئے.
محلہ مجاہد آباد سے آج صبح کے وقت ( رستم اکرام ) کے گھر کے باہر سے 3771 ہونڈا موٹر سائیکل چور چوری کر کے فرار، انتظامیہ موٹر سائیکل کی وارداتوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام ۔
تھانہ پاہڑیانوالی کے علاقہ ہیگروالا میں چوری کی واردات نامعلوم چور محمد سرور حیدری کےگھرسے قیمتی سامان، 68،000 ہزار روپےنقدی، UPS بیٹری لے اڑے. پھالیہ میں ڈکیتی کی وادات، قیصر گجر سے تین نقاب ڈاکو اسلحہ کے زور پر 32ہزارروپے نقدی،دو قیمتی موبائل اورہنڈا 125چھین کر فرار۔
