کرسمس کے حوالے سے تینوں تحصیلوں میں سستے کرسمس بازار لگا دئیے گئے

charismas bazaars in mandi bahauddin

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خان کے زیر صدارت ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کااجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور پاکستانی ایک دوسرے کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کرتے ہیں، مسیحی برادری کے لوگ ہمارے بھائی ہیں اور ہم ان کی ہر خوشی و غم میں برابر کے شریک ہیں،

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 23دسمبر 2022)انہوں نے کہا کہ کرسمس کے تہوار کو جوش و جذبے سے منانے کیلئے چرچوں ، پارکس اور دیگر تفریحی مقامات پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کرسمس کے حوالے سے تینوں تحصیلوں میں کرسمس بازاروں کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے ، جہاں تمام اشیائے خوردونوش رعائتی قیمتوں پر دستیاب ہوں گی ۔

اس موقع پر ممتاز علمائے کرام نے ضلعی انتظامیہ اور مسیحی برادری کے نمائندوں کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں امن کو فروغ دینے کے لئے باہمی کوارڈینیشن کے ذریعے مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں مسیحی کمیونٹی کے نمائندگان اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کی تجاویز بھی سنی گئیں۔

تجاویز سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائے خیر بھی کرائی گئی۔ اس موقع پر تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پی افتخار دیو، سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان، سکیورٹی انچارج ظفر رانجھا، ممتاز علماء کرام، اقلیتی ممبرسیموئیل سائم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Exit mobile version