وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منڈی بہاءالدین میں ایف سی پی ایس ٹریننگ شروع کروانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے اٹک، میانوالی، جھنگ، منڈی بہاؤالدین اور بھکر میں ایف سی پی ایس کی تربیت شروع کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر صحت کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر مزید پانچ ضلعی ہسپتالوں میں ایف سی پی ایس کی تربیت شروع کرنے کے لیے ضروری انتظامی اقدامات کریں۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے یہ اعلان کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے کانووکیشن کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کہیں نہیں جا رہا۔ پاکستان جلد اڑتا ہوا نظر آئے گا۔ مایوسی ایک گناہ ہے، بڑی معاشی خبریں آرہی ہیں۔ محسن نقوی نے تقریب کے شرکاء سے کہا کہ وہ خود کو مایوس نہ کریں اور دوسروں کو مایوس نہ کریں، ہمیشہ پر امید رہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ ہر ہسپتال میں کریٹیکل کیئر کا شعبہ ہو۔ انشاء اللہ چند ہسپتالوں میں کریٹیکل کیئر کا شعبہ شروع کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم نئے ہسپتال بنانے کے بجائے موجودہ ہسپتالوں کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پنجاب بھر میں 100 ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس میں 22 بڑے ہسپتال شامل ہیں۔ ہم صحت کے شعبے پر 100 ارب روپے کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ہسپتال ٹھیک ہو جائیں گے لیکن نظام پھر بھی ڈاکٹر چلا رہے ہیں۔ ہم چلے جائیں گے، ہسپتال یہاں ہو گا اور تم یہیں ہو گے۔

Exit mobile version