میونسپل کمیٹی کے ملازم کے اہلخانہ کو 31 لاکھ روپے کا چیک تقسیم

Moosu dacoit gang, hand over property worth 70 lakhs to owners

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے میونسپل کمیٹی پھالیہ کے اہلکار وسیم حسن کی بیوہ کو گھر جا کرڈیتھ گرانٹ اور 4 ماہ کی تنخواہ کے 31 لاکھ 68 ہزار روپے مالیت کا چیک دے دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے فوت شدہ اہلکار کی درجات بلندی کیلئے دعا کی۔

ڈپٹی کمشنر نے بیوہ کے سر پر ہاتھ رکھا اور بیٹے کو پیار دیا۔ یاد رہے کہ میونسپل کمیٹی پھالیہ کے اہلکار وسیم حسن 10 دن پہلے وفات پا گئے تھے، جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوت شدہ اہلکار کے ڈیتھ واجبات 10 دن میں کلیئر کروا کر بیوہ کو چیک ادا کر دیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد افضال، چیف آفیسر پھالیہ بشیر تارڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔

Exit mobile version