منڈی بہاءالدین: تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 31 افراد زخمی

bus accident

منڈی بہاؤ الدین: چیمہ چوک میں ہینو بس ملتان سے میرپور ٹائم الٹ جانے کے باعث 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثے میں 18 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 18 مئی 2022) تفصیلات کے مطابق گاڑی نمبر 1675 MNS جو کہ ملتان سے میرپور آزاد کشمیر جارہی تھی کہ منڈی بہاؤالدین چیمہ چوک کے قریب الٹ گئی۔ حادثہ موٹر سائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے پیش آیا.

موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد شدید زخمی ہو گئے. زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 1 شخص جانبحق جبکہ 1 شدید زخمی ہو گیا. گاڑی میں تقریبا 100 مسافر سوار تھے جن میں سے 15 کو موقع پر ریسکیو کیا گیا جبکہ موٹر سائیکل سواروں سمیت 18 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.

حادثہ تیز رفتاری اور ون وے روڈ کی وجہ سے پیش آیا۔ موٹر سائیکل سواروں کا تعلق محلہ صوفی پورہ منڈی بہاؤالدین سے ہے. ریسکیو 1122 ذرائع.

Exit mobile version