کٹا فربہ و کٹا بھینس بچاو پروگرام، کسانوں کو 86 لاکھ 16 ہزار روپے کے چیکس تقسیم

animal dead

منڈی بہاوالدین: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد نے وزیر اعظم پاکستان کے منصوبہ برائے کٹا فربہ و کٹا بھینس بچاو پروگرام کے تحت 359 مویشی پال کسانوں کو 86 لاکھ 16 ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے۔

حکومت رجسٹرڈ کٹوں پر 6500 روپے فی کٹا ہر چار ماہ بعد اور کٹا فربہ سکیم کے تحت 4000 روپے فی کٹا تین ماہ مکمل ہونے پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک رجسٹرڈ کٹوں کوٹیگنگ، ڈیورمنگ اور ویکسینیشن کی سہولیات مفت فراہم کرتا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ کی بریفنگ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد نے ضلع کونسل ہال میں وزیر اعظم پاکستان کا منصوبہ برائے کٹا فربہ پروگرام و کٹا بھینس بچاو پروگرام کے تحت مویشی پال حضرات کو چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک میں نر جانوروں کے گوشت کی پیداوار بڑھانے اور پروٹین کی کمی کو پورا کرنے کے لیے وزیراعظم پاکستان کے منصوبہ جات برائے کٹا فربہ پروگرام کے تحت مویشی پال حضرات کو کروڑوں روپے کی سبسڈی مہیا کر رہی ہے جس سے مویشی پال حضرات کو بہت فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات کا مقصد مویشی پال حضرات کی نا صرف معاشی حوصلہ افزائی اور ملک میں گوشت کی کمی کو پورا کرنا ہے بلکہ انہیں یہ آگاہی بھی فراہم کرنی ہے کہ حکومت پنجاب نے مویشی پال کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے لاتعداد اقدامات اٹھائے ہیں اور وہ ان سہولیات سے مستفید ہوکر خاطر خواہ مالی فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

Exit mobile version