چوہدری محمد احسن بھٹی آف سویہ انتقال کر گئے

death dua in arabic

سابق ممبر اوورسیز ایڈوائزری کونسل حکومت پاکستان کے سیکرٹری جنرل کشمیر پیس فورم ہالینڈ راجہ فاروق حیدر نے اپنے دوست چوہدری محمد احسن بھٹی آف سویا کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کے ساتھ ان کا برادرانہ رشتہ تھا۔

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) مرحوم مختلف بینکوں میں منیجر بھی تھا۔ مرحوم سویہ کی ممتاز شخصیت چوہدری غلام حسین مرحوم نمبردار کےبیٹھے، چوہدری محسن بھٹی مرحوم سابق اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کے بڑے بھائی تھے۔ ان کا حلقہ احباب وسیع تھا اور وہ ملنسار انسان تھے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Exit mobile version