منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد ) حکومت پنجاب نے چودھری شہزاد احمد تارڑ کو میونسپل کمیٹی منڈی بہاوالدین کا چیف آفیسر تعینات کر دیا ہے اور با قاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے اور انہوں نے چارج لے کر کام کرنا شروع کر دیا ہے ان کے پیشرو وقار احمد بھٹی کو لاہور تبدیل کر دیا ہے
میاں شریف زاہد نے چارج سمبھالنے کے بعد چیف افیسر بلدیہ منڈی بہاوالدین چودھری شہزاد احمد تارڑ سے تعارفی ملاقا ت کی اور انہیں چا رج سمبھانے پر دلی مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کی اپ عوام کی خدمت کرنے اور مسائل ھل کرنے میں کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں کریں گے
چودھری شہزاد احمد تارڑ نے کہا کہ عوام کے تعاون سے میونسپل کمیٹی کے علا قہ میں صحت و صفائی ،تجاوزات اور دیگر مسائل کو وسا ئل کے مطابق حل کریں گے.
