اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 18 سے 22 جون کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے تاہم ملک کے مختلف علاقوں میں 16 جون سے 18 جون تک موسم انتہائی گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جون کو بحیرہ عرب سے نم ہوا ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ کمزور مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 18 جون کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
19 جون سے 22 جون کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے ، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
اس دوران کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ پنجاب/اسلام آباد میں جمعہ اورہفتہ کی صبح میں مری، گلیات، راولپنڈی، بھکر، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیرآباد، سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
16 جون اور 17 جون کو گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ 16 جون سے 18 جون کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
18 جون سے 22 جون کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا،بھکر اور میانوالی میں آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے علاوہ بعض مقا مات پر وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔