جانو چک کی معروف شخصیت بشیر احمد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

mandi bahauddin firing

منڈی بہائوالدین آج پھر لہو لہو ہو گیا. منڈی بہاؤالدین کے گائوں جانو چک کی معروف شخصیت بشیر احمد وڑائچ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہیلاں: تندور کی دوکان پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 1 شخص قتل، 1 زخمی

منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 15 جولائی 2022) تفصیلات کے مطابق بشیر احمد وڑائچ ولد سعی ساکن چک جانو اپنے رشتے داروں کے گھر مٹمل گئے ہوئے تھے کہ وہاں مخالفین نے فائرنگ کر کے بشیر احمد کو قتل کر دیا.

واقع مٹمل گائوں میں صبح فجر کے وقت پیش آیا. اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو دروازہ کھلنے پر مخالفین نے فائرنگ کر کے شخص کو قتل کر دیا.

Exit mobile version