سی ای او ایجوکیشن محمد یٰسین منڈی بہاءالدین سے تبدیل

Muhammad Yasin Virk

چیف ایگزیکٹو آفیسر (تعلیم) محمد یٰسین ورک منڈی بہائوالدین سے تبدیل، محکمہ سکول ایجوکیشن لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری، نوٹیفکیشن جاری

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 15 اکتوبر 2022) محمد یٰسین ورک کو منڈی بہائوالدین سے تبدیل کر دیا گیا. محمد یٰسین ورک 4 ستمبر 2021 کو ضلع منڈی بہاءالدین میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کا چارج سنمبھالا تھا. 13ماہ منڈی بہاءالدین میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد انکا تبالہ لاہور کر دیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں: نئے تعینات ہونے والے سی ای او ایجوکیشن کی افسران سے پہلی میٹنگ

جبکہ پرنسل گورنمنٹ پبلک ہائی سکول واسو محمد نواز جعفری کو تبدیل کر کے بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری ضلع منڈی بہاوالدین تعیناتی کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں. اس سے پہلے محمد عارف محمود کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری کا اضافی چارج دیا ہوا تھا.

Exit mobile version