عوام کا دیرینہ مطالبہ، اولڈ اور نیو رسول پر کارپٹنگ کا کام مکمل

carpeting work on Old and New Rasool has been completed

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی خصوصی کاوشوں سے منڈی بہاولدین کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پر شہر کے داخلی اور خارجی تمام راستوں کو کارپٹ کیا جا رہا ہے۔اولڈ رسول روڈ اور نیو رسول پر کارپٹنگ کا کام مکمل ہو چکاہے جبکہ منڈی تا سرائے عالمگیر روڈ اور شہانہ لوک تا امر کلاں روڈ پر کام دن رات جاری ہے۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 07 اپریل 2023) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کرتے ہوئے ایکسین ہائی وے اور کنٹریکٹر کوہدایت کی کہ کام کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔انہوں نے بعض تکنیکی رکاوٹوں کو دور کرنے اور مسائل کے حل پر ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہے، حکومت سڑکوں اور دیگرز فلاحی منصوبہ جات کی تعمیرو توسیع کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کر رہی ہے.

لہذٰا تمام منصوبہ جات کی تکمیل وقت پر مکمل کی جائے ، غیر ضروری تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوںنے ہدایت کی کہ ترقیاتی محکموں کے سربراہان جاری منصوبوں کے تمام پہلوﺅں پر کڑی نظر رکھیں۔ کام ٹھیکیداروں پر چھوڑنے کی بجائے افسران سکیموں کی خود نگرانی کریں۔ مفاد عامہ کے منصوبوں کی تکمیل کی راہ میں کسی بھی قسم کی مشکلات حائل نہیں ہونے دیں گے۔

Exit mobile version