گوجرہ: کار اور ٹرک میں حادثہ، کار سوار شدید زخمی، ہسپتال منتقل

road accident

گوجرہ : کار اور ٹرک کے درمیان حادثہ۔ حادثہ کے دوران کار میں سوار لوگ زخمی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 20 جون 2022) گوجرہ اڈہ پر اکثر اوقات ایسے ایکسیڈنٹ ہوتے رہتے جس میں گاڑیوں کی سپیڈ کم ہونے کی وجہ سے لوگ جانی نقصان سے تو بچ جاتے ہیں لیکن زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ گاڑیاں تباہ ہوجاتیں ہیں۔۔ لیکن حیرانگی اس بات پر ہے کہ بار بار ایسے ایکسیڈنٹ ہونے پر بھی ضلعی انتظامیہ و پولیس کوئی ایکشن نہیں لیتی اور نہ دیکھتے ہیں کہ ایسے واقعات آئے روز گوجرہ میں کیوں رونما ہوتے ہیں۔۔

گوجرہ میں ہونے والے روڈ ایکسیڈنٹ کی سب سے بڑی وجہ گوجرہ اڈہ پر ناجائز قابضین ہیں جنہوں نے مین ہائی وے ( منی موٹر وے ) پر قبضہ کررکھا ہے باقی ماندہ سڑک پر رکشہ اور موٹر سائیکل اور شاپنگ کرنے والوں کی کاروں کا قبضہ ہے جسکی وجہ سے چلتی گاڑی کے سامنے اچانک کوئی چیز آتی ہے تو مین روڈ پر جاتی گاڑی کو اچانک بریک لگانی پڑتی ہے جسکی وجہ سے گاڑیاں آپس میں ٹکرا جاتی ہیں۔۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے گزارش ہے کہ خدارا کسی مزید جانی و مالی نقصان ہونے سے قبل گوجرہ اڈے سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کروایا جائے۔۔

Exit mobile version