منڈی بہاؤالدین میں ایم کیو ایم کے وفادار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

election

لندن: ایم کیوایم کے وفا پرست امیدواروں نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لئے کراچی سمیت پاکستان کے کئی شہروں سے بڑی تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

ایم کیو ایم انٹرنیشنل کے اعلامیے کے مطابق بانی ایم کیو ایم کے وفا پرست امیدواروں نے 8 فروری 2024ء کو ملک میں ہونے جا رہے عام انتخابات کے لیے کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص ، نواب شاہ، ٹنڈوالہ یار، جام شورو، عمرکوٹ اوردیگر شہروں سے بڑی تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

صوبہ سندھ کے ساتھ ساتھ پنجاب کے شہروں ملتان، منڈی بہاؤالدین، چینوٹ، خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، سوات اور صوبہ بلوچستان سے بھی متعدد کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

Exit mobile version