رتووال: ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والے 9 سالہ بچے کی نعش برآمد

dead body

نواحی گاوں رتووال کے رہائشی عامر کا نو سالہ بیٹا ارسلان ایک ماہ قبل لاپتہ ہوگیا تھا جس کی نعش آج مدھرے گاوں کے قریب نالے کے کنارے سے برآمد ہوئی۔ نعش مکمل طور پر بوسیدہ ہوچکی تھی۔

بچے کی ہڈیاں اور اعضا جا بجا بکھرے ہوئے تھے۔ بچے کی نانی نے کپڑوں کے رنگ سے بچے کی شناخت کی۔ ایس ایچ او تھانہ کٹھیالہ شیخاں حسنین گوندل نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ بچے کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود ہے.

سٹی ایس ایچ او کی کاروائی، اڑھائی ماہ قبل اغوا ہونے والی ماہ اور 3 ماہ کی بچی بازیاب

Exit mobile version