دریائے جہلم میں ڈوبنے والے بھائیوں کی لاشیں 3 دن بعد مل گئیں

drowned in river

دریائے جہلم میں چک نظام رائے پور کے قریب نہاتے ہوئے ڈوبنے والے 2 بھائیوں کی تلاش کا آپریشن مکمل۔

آج دوسرے بھائی 17 سالہ اویس کی نعش ریسکیو ٹیم نے دریائے جہلم سے برآمد کر لی ۔ نعش کو ابتدائی کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ۔20 سالہ فیضان کی نعش گزشتہ روز دریائے جہلم سے برآمد کر کے لواحقین کے حوالے کی گئی تھی ۔

انتظامیہ کی جانب سے نہروں دریائے جہلم میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ عائد ہے ۔ والدین اپنے بچوں کو نہروں دریائوں میں نہانے سے سختی سے منع کریں ، ریسکیو 1122

Exit mobile version