ترکی سے اٹلی کی ڈنکی لگانے والوں کی کشتی الٹ گئی، بڑا جانی نقصان

illegal immigration

ایتھنز(ویب رپورٹ) یونان کی طرف سے سختی اور تارکین کو واپس ترکی بھیجنے کی حکمت عملی کے بعد گزشتہ کچھ عرصے سے انسانی اسمگلرز نے تارکین کو یورپ پہنچانے کے لئے نیا سمندری روٹ تلاش کرلیا ہے، اور اب وہ ترکی سے تارکین کو کشتی پر سوار کرکے براہ راست اٹلی کے ساحلوں پر پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں.

یہ سمندری سفر بہت خطرناک اور طویل ہوجاتا ہے، لیکن اس کے باوجود لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسی ہی ایک کشتی جو ترکی سے اٹلی کیلئے تقریباً80 تارکین کو لے کر روانہ ہوئی تھی، یونان کی سمندری حدود کے قریب خراب موسم کی وجہ سے الٹ گئی ، جس پر وہاں قریب سے گزرنے والے تین تجارتی جہازوں نے اس میں سوار تارکین کو بچانے کی کوشش کی.

یہ بھی پڑھیں: نو عمر لڑکوں کا ڈنکی لگانا (غیر قانونی یورپ کا سفر) ایک غور طلب تحریر

اس دوران یونانی حکام کو بھی اطلاع کردی گئی، اور یونانی بحریہ کا جہاز اور 2 ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو کے لئے وہاں پہنچ گئے، تاہم اس وقت بہت سے تارکین کیلئے بہت دیر ہوچکی تھی ، اور وہ سمندر میں ڈوب گئےتھے، ان کی تعداد 50 سے زائد بتائی جارہی ہے، جبکہ 29 تارکین کو بچالیا گیا ہے۔

Exit mobile version