منڈی بہاء الدین میں آن لائن ڈجیٹل ایپ کا سب سے بڑا فراڈ

IDA app

فراڈیوں کے ہاتھوں لٹنے میں گوجرانوالہ ڈویژن سب سے آگے.آن لائن ڈجیٹل ایپ کے سب سے بڑے فراڈ میں منڈی بہاء الدین سے بھی متاثرین سامنے آگئے۔

متاثرین آئی ڈی اے کا کہنا ہے کہ ہمارے گروپ نے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی انویسٹمنٹ گنوادی،ہربندہ 5،6 لاکھ روپے کی انوسٹمنٹ کرچکا تھا۔ متاثرین کا زیادہ تر کا تعلق گوجرانوالہ، وزیرآباد گجرات ، سیالکوٹ سے بتایا جا رہا ہے۔ نقصانات کا تخمینہ اربوں روپے میں لگایا جا رہا ہے۔

If Any Of These Apps Are On Your Phone, Delete Them Now

متاثرین کا کہنا ہے کہ ایپ انتظامیہ نے کچھ دن پہلے پیسہ ڈبل کرنے کی آفر کی، لوگوں نے بغیر سوچے مزید 10،12 ہزارڈالرانویسٹ کردیے۔ آپ کو خبردار کرتے چلیں، اس وقت اور بھی ملتی جلتی ایپس ہیں۔ ان کے دھوکے میں نا آئیں۔

Exit mobile version