بنیادی مرکز صحت نین رانجھا سہولیات سے محروم، ڈاکٹر ، ڈسپنسر اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی آسامیاں خالی

DHQ hospital mandi bahauddin

پھالیہ : بنیادی مرکز صحت نین رانجھا سہولیات سے محروم. ڈاکٹر ، ڈسپنسر اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی آسامیاں خالی ، فوری تعیناتیوں کا مطالبہ

پھالیہ ( نامہ نگار ) بنیادی مرکز صحت نین رانجھا میں ڈاکٹر ، ڈسپنسر اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی آسامیاں خالی پڑی ہیں ، یونین کونسل نین رانجھا کے شہری صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ بنیادی مرکز صحت نین رانجھا میں سپیشلسٹ ڈاکٹر ، ڈسپنسر اور ہیلتھ ورکز کی آسامیاں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں ،

نئی بھرتیاں نہ ہونے اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی طرف سے عملہ تعینات نہ کر نیکی وجہ سے یونین کونسل نین را نجھا کے عوام مفت طبی سہولیات سے محروم ہیں ۔

اہل علاقہ نے نگران وزیر علی محسن نقوی، ڈائر یکٹر ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر الیاس احمد گوندل اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین شاہد عمران مارتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ بنیادی مرکز صحت نین رانجھا میں خالی پوسٹوں پر جلد از جلد عملہ تعینات کیا جائے تا کہ مریضوں کو ان کی دہلیز پرطبی سہولیات مل سکیں۔

Exit mobile version