صرف مقررکردہ سائز میں الیکشن بینر، پوسٹر اور پمفلٹ لگانے کی اجازت ہے

Shahid Imran Marth Deputy Commissioner Mandi Bahauddin

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ضلع منڈی بہاوالدین میں عام انتخابات 2024 کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مقرر کئے جانے والے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور مانیٹرنگ آفیسرز کا اجلاس منعقد ہوا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 30 جنوری 2024) اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کیلئے جو ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے، اس کے مطابق صرف مقررکردہ سائز میں الیکشن بینر، پوسٹر اور پمفلٹ لگانے کی اجازت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مانیٹرنگ آفیسر آنے والے دنوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہر حلقہ کی نگرانی کریں اور ضابطہ اخلاق برائے امیدواران کو ہر صورت یقینی بنائیں ،ضلع بھر میں لگے مقررہ سائز سے بڑے ہورڈنگ بورڈز، پینا فلیکسز اور بینرز کو فوری طور پر اتارا جائے اور دوبارہ خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی کی جائے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع منڈی بہاوالدین میں ایک ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور 8 مانیٹرنگ آفیسرز تعینات کئے ہیں،جو الیکشن مہم کی تمام کاروائیوں کی موثر نگرانی کررہے ہیں ۔

Exit mobile version