سنگت ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن کے تحت ڈینگی کی روک تھام کے لئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا

dengue

سنگت ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن کے پروجیکٹ “بولواور بڑھو” کے تحت ڈینگی کی روک تھام کے لئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت سپرنٹنڈنٹ میونسپل کمیٹی محمد ابوبکر نے کی۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 31اگست2022) اس موقع پر سابقہ کونسلر میونسپل کمیٹی رخسانہ جمال،ممبر خان شاتک آرگنائزیشن ظفر حمید سمیت میونسپل کمیٹی کے عملہ اور دیگرنے شرکت کی۔سپرنٹنڈنٹ میونسپل کمیٹی محمد ابوبکر نے آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈینگی کی روک تھام کیلئے ہفتہ انسداد ڈینگی منایا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کیلئے انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کی جانی چاہیئے۔ممبرخان شاتک آرگنائزیشن ظفر حمید نے کہا کہ عوام الناس میں انسداد ڈینگی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس مہم میں بھر پور کردار ادا کرنا چاہیئے تاکہ ڈینگی کے مہلک اثرات سے عوام کو چھٹکارہ دلایا جا سکے۔

پروگرام ڈائریکٹر سنگت ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن ساجد علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اپنے دفاترز، سکولز، کالجوں، گھروں ہسپتالوں، قبرستانوں، پارکوں، دکانوں کی صفائی ستھرائی کے عمل کو تیز کریں، اینٹی ڈینگی ٹیمیں اپنی روزانہ کی کاروائیوں میں تیزی سے اضافہ کریں۔ چھتوں اور پانی کے ٹینکوں کی صفائی کی جائے اور عوام الناس کو ڈینگی سے بچاﺅ کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے۔

Exit mobile version