جیسے ہی نہروں میں پانی کم ہوا، مچھلی کے شکاری وہاں پہنچ گئے

Ban on fishing in rivers for 10 years

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سالانہ صفائی کے دوران نہروں میں پانی کم ہوتے ہی لڈلے والا، جھال چکیاں، دھرماہ، ماڑی، لوئر جہلم کینال اور دیگر مقامات پر غیر قانونی مچھلی کے شکاری گروہوں کی شکل میں آگئے۔ جبکہ محکمہ فشریز غیر قانونی شکار کو روک کر آبی حیات کے تحفظ میں ناکام ہو چکا ہے۔

منڈی بہاؤالدین، پھالیہ، چبہ پرانہ، چنیوٹ، بھکر اور میانوالی کے علاقوں تھل سے تعلق رکھنے والے یہ اناڑی شکاری سرگودھا کی مختلف نہروں کے کناروں پر اپنے عارضی ڈیرے لگا کر بازاروں میں فروخت کرتے ہیں۔ جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق کیمیکل استعمال کر کے پکڑی جانے والی مچھلی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ اور خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

Exit mobile version