منڈی بہائوالدین میں Art Exhibition کا انعقاد کیا گیا، ویڈیو دیکھیں

art exhibition

منڈی بہائوالدین کے نجی کالج میں فن پاروں کی نمائش منعقد کی گئی ۔ نمائش میں شہریوں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ مختلف مصوروں اور طلباء وطالبات نے فن پاروں کی نمائش میں حصہ لیا ۔منڈی بہاوالدین کی مصورہ آسیہ بتول نے اپنے فن پارے پیش کیے۔

منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 15 اگست 2022) منڈی بہائوالدین کے نجی کمپیوٹر کالج ممز انسٹی ٹیوٹ میں Art Exhibition کے تحت فن پاروں کی نمائش منعقد کی گئی ۔ نمائش میں منڈی بہائوالدین کے شہریوں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ مختلف مصوروں، اساتذہ، طلباء وطالبات نے فن پاروں کی نمائش میں حصہ لیا ۔

نمائش میں خصوصی طور پر منڈی بہاوالدین کی مشہور مصورہ آسیہ بتول آشی نے اپنے فن پارے پیش کیے۔ شہریوں نے اس نمائش کو بہت سراہا اور اس بات پر زور دیا کے اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد مستقل بنیادوں پر کیا جائے اس سے نوجوان نسل پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔نمائش میں منڈی بہائوالدین کی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی.

نمائش میں پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ڈھوک کاسب عبد العزیز گجر ، منڈی بہاوالدین بار ایسوسی ایشن کے سابقہ صدر ایڈووکیٹ زاہد گوندل ، گورنمنٹ نواز شریف کالج کی پرنسپل مس صائمہ عنبرین، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈی بہائوالدین مس آصمہ، ماسٹر ٹرینر طارق محمود ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت مختلف شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور MIMS کی اس خصوصی کاوش کو سراہا۔ اس دوران آنے والے مہمانوں کی ریفریش منٹ کا بھی انتظام کیا گیا۔

Exit mobile version