منڈی بہاوالدین کے علاقہ میانوال میں افسوس ناک واقع پیش آیا. گزشتہ رات 8:30 بجے سٹی ٹیلرز میانوال روڈ کٹھیالہ شیخاں ڈکیتی کی واردات ہوگئی ہے، رات عشاء کے وقت ہنڈا 125 پہ تین نقاب پوش جن میں دو کے پاس پسٹل اور ایک کے پاس گن تھی.
سٹی ٹیلرز کے مالک اعجاز مغل صاحب و دیگر کاریگروں کو یرغمال بنا کر 70،80 کے قریب سلے سوٹ ان سلے کٹے ہوئے سوٹ کپڑوں کے تھان موبائل پرس نقدی سب کچھ لوٹ کر فرار ہو گئے۔ عشا کے اس وقت واردات ہونا لمحہ فکریہ ہے۔
میانوال روڈ پر اس وقت کافی چہل پہل ہوتی ہے. پورے بازار میں غم و غصّے کی شدید لہر پائی جاتی ہےکل بازار میں ہڑتال بھی ہو سکتی ہے۔ اور صدر و سیکرٹری بازار یونین کی معیت میں ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔ ایس ایچ او تھانہ کٹھیالہ شیخاں سے درخواست ہے کہ اس سنگین نوعیت کی واردات پہ فوری ایکشن لیا جائے اور کٹھیالہ شیخاں میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے
