بوسال کے رہائشی نوجوان مقابلے کا امتحان پا س کر کے بطور اسسٹنٹ کمشنر تعینات

Zia Ullah Bosal Assistant Commissioner

ضلع منڈی بہاؤالدین کے لیے ایک اور بڑا اعزاز ، بوسال کے رہائشی نوجوان نے مقابلے کا امتحان پا س کر کے بطور اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوگیا

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 14 اپریل 2023) تفصیلات کے مطابق ضلع منڈی بھاولدین کے گاؤں بوسال سے تعلق رکھنے والے نوجوان ضیاء اللہ بوسال نے پی ایم ایس کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے اپنے ضلع اور اپنے ماں باپ کا نام روشن کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین کا ایک اور اعزاز، زاہد اختر زمان چیف سیکرٹری پنجاب تعینات

ضیاءاللہ بوسال نے پی ایم ایس کے امتحان میں ٹاپ ٹین میں سے ساتویں پوزیشن حاصل کی اور بطور اسسٹنٹ کمشنر سلیکٹ ہوں گے ۔ ضیاء اللہ بوسال نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری اس کامیابی کے پیچھے میرے ماں باپ اور میرے اساتذہ کرام کا ہاتھ ہے جن کی بدولت میں آج اس عہدے پر ہو ۔ اور انشاء اللہ تعالی نے اپنے لگن اور محنت کے ساتھ اپنی عوام کی خدمت کروں گا

Exit mobile version