منڈی بہاؤالدین میں انسداد ڈینگی ڈے شایان شان طریقے سے منایا گیا

Dengue Patient

حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ کوآپریٹو سوسائٹیز اور محکمہ لٹریسی کے زیر اہتمام ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی انسداد ڈینگی ڈے بھرپور انداز میں منایا گیا۔ ڈینگی ڈے کی مناسبت سے کوآپریٹو سوسائٹیز اور لٹریسی دفاتر میں آگاہی تقریب، واکس اور پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 14جون 2024) اس موقع پرسرکل رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز علی حسنین، ڈی ای او لٹریسی اسد اللہ اعجاز، انسپکٹر کوآپریٹو سوسائٹیز مدثر احمد، اکاﺅنٹس آفیسر رانا یوسف منیر، عبدالرحمٰن، محکمہ امداد باہمی کے تحصیل دفاتر کے اہلکاران سمیت لٹریسی ملازمین بھی موجود تھے۔

سرکل رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز علی حسنین اور ڈی ای او لٹریسی اسد اللہ اعجاز کا کہنا تھا کہ ڈینگی خاتمے کیلئے ڈینگی مچھر کے ساتھ اس کے لاروا کی تلفی بھی ضروری ہے۔ شہری گھروں، دفاتر، دکانوں سمیت تمام جگہوں کی صفائی کو یقینی بنائیں۔ کسی جگہ بھی پانی جمع نہ ہونے دیں۔ ماحول کو صاف ستھرا اور خشک رکھا جائے۔

ہفتہ میں دو بار گھروں، محلوں کی صفائی ضرور کی جائے۔ بچوں کو پورا لباس پہنایا جائے۔ ڈینگی مچھر سے بچنے کیلئے لوشن استعمال کیا جائے۔ کسی شخص میں ڈینگی علامات پائی جائیں تو اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ شہری گھروں کی چھتوں، پودوں کی کیاریوں اور دیگر برتنوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔

احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم نہ صرف خود بلکہ دوسروں کو بھی ڈینگی سے بچا سکتے ہیں۔ مچھر کی بہتات والے علاقوں میں مچھر مار سپرے کیا جائے۔ گھروں کے دروازے بند رکھے جائیں۔ شرکاء نے ڈینگی مچھر سے بچاو کے پیغام کو عام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Exit mobile version