منڈی بہاوالدین، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے احکامات، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی زیر نگرانی سرکل آفیسر اینٹی کرپشن منڈی بہاءالدین مرزا عمران الحق نے ریونیو اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی
ٹیم نے تحصیل پھالیہ کے نواحی گاؤں سیدہ میں عرصہ دراز سے غیر قانونی طور پر قابض کی گئی تقریباً 680 کنال 9 مرلے سرکاری اراضی کو لینڈ مافیا سے واگزار کروا لیا اور مقدمہ کا اندراج بھی کروا دیا۔ واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت تقریباً 24 کروڑ روپے ہے۔
اس موقع پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن مرزا عمران الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق سرکاری زمین پر ناجائز قابضین کو کسی صورت قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا، سرکل آفیسر کا کہنا تھاکہ واگزار کروائی گئی اراضی کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قابضین کے خلاف قانونی پیروی کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
شہریوں کی کثیر تعداد نے کرپٹ عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں پر اینٹی کرپشن افسران کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
