تنویر حسین تارڑ کی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن منڈی بہاوالدین کازیر نگرانی جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم حسین چھاپہ پٹواری گلزار احمد سرکل ساہنپال رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار اور نشان زدہ نوٹ برأمد
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 17 ستمبر 2022) تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ا اینٹی کرپشن پنجاب ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گوجرانولہ کی ہدایت پراینٹی کرپشن منڈی بہاوالدین ٹیم نے زیر نگرانی وسیم حسین جوڈیشل مجسٹریٹ چھاپہ مار کر پھالیہ سرکل ساہنپال کے پٹواری گلزار احمد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور رشوت لی گئ رقم 13000روپے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لئے.
منڈی بہاءالدین کے پٹواریوں کے فون نمبرز دیکھیں
ملزم پٹواری کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا. مستغیث مقدمہ کا کہنا تھا کہ غریب آدمی ہوں کریانہ کی شاپ بنا رکھی ہے آپنے وراثت انتقال کے لئے پٹواری کے پاس گیا یہاں تک کہ انہیں بولاغریب آدمی ہوں لیکن پٹواری صاحب نے مفت میں کام کرنے سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ اگر آپ کچھ خرچہ پانی دیں تو آپ کے کاغزات چیک کرتا ہوں اور جب آپ کے وراثت انتقال کی فائل مکمل ہو جائے گی تو پھر آپ مجھے 2لاکھ روپے رشوت دیں گے پھر انتقال ہو جائے گا .
جس کے بعد میں نے پٹواری کے خلاف اینٹی کرپشن کو درخواست دی انہوں نے کاروائی کرتے ہوئے پٹواری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا میں اینٹی کرپشن کا بے حد شکر گزار ہوں اور کمشنر ڈویثرن گوجرانولہ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین سے اپیل کرتا ہوں کہ محکمہ میں موجود ایسی کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائے تاکہ غریب اور محنت مزدوری کرنے والا مزدور ان بھیڑیوں سے بچ جائے
