اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن 6 مارچ (کل) پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپنی رہائشگاہ میں ملاقات کے دوران باضابطہ شمولیت اختیار کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت سے قبل وہ پی پی پی پنجاب کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز تھے، 19 اپریل 2018 کو عمران خان سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے کہ رواں برس 14 جنوری کو وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ‘میں نے وزیراعظم کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے’۔ مستعفیٰ ہونے سے 4 روز قبل ندیم افضل چن نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے کان کنوں کے بہیمانہ قتل پر کہا تھا کہ ’اے بے یار و مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشیں۔۔۔ ۔میں شرمندہ ہوں‘
اے بے یار و مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشو۔۔۔میں شرمندہ ھوں
— Nadeem Afzal Chan (@NadeemAfzalChan) January 8, 2021
